ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ راناثناء اللہ کی رہائش پر حملہ کیس میں 57 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کیس کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث 14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی رہائش پر حملہ کیس میں نامزد 57 پی ٹی آئی کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل ملزمان ملک خالد نے بتایا کہ عدالت نے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ جج راجا شاہد ضمیر کے تبادلہ کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی گئی۔