ویب ڈیسک: معروف سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ اعظم سواتی کی جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرن خان سے ملاقات سے قبل پنجاب حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصرت جاوید نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ صبح 7 بجے ہونے والی ملاقات میں پنجاب حکومت آن بورڈ نہیں تھی، تاہم عمران خان کو ریلیف ملنے کا امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اعظم سواتی اور عمران خان ملاقات سے کچھ اپنی بیک ڈور ملاقاتیں یاد آگئی ہوں گی۔ عمران خان کی جیل کے پھاٹک کی کنجی شہباز شریف کے پاس نہیں ہے۔