ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی کو کورکمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ ان کے کہنے پر چپ ہیں۔
مشعال یوسفزئی نے خود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نہ تین میں ہیں نا تیرا میں لہٰذا انہیں جواب دینا ضروروی نہیں سمجھتی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ مشعال سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیا گیا۔