پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،03 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،03 اپریل2021
کرونا وبا 24 گھنٹوں میں مزید 84 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.41 فیصد رہی، کرونا وائرس کی تیسری لہر برطانیہ سے آئی اور برطانیہ نے ہی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈال دیا، پاکستان سمیت 4 ممالک کے مسافروں کی 9 اپریل تک برطانیہ جانے پر پابندی، برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنیکی مخالفت، برطانوی فارن سیکرٹری کو خط، لکھا بھارت سمیت کئی ممالک میں کورونا کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ سیاسی ہےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں مریم نواز سے بہت اچھے تعلقات رہے، خراب نہیں کرنا چاہتے، مولانا پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، ناراض ہو سکتے ہیں لیکن یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے، کہا پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا رہی ہے، فیصلے وہیں پر ہونگے۔ پیپلزپارٹی کا اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلانپی ڈی ایم کی 8جماعتوں کا پیپلزپارٹی اور اے این پی کوشوکاز جاری کرنے پر اتفاق، ایک موقع دیا جائے گا پھر اتحاد سے فارغ کردیا جائے گا، اسلام آباد میں ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ، دونوں کو شرکت کی دعوت بھی نہیں دی گئی۔مسلم لیگ ن کی سینیئر قیادت کی پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر کڑی تنقید، پیپلز پارٹی نے معمولی سیاسی مفادات کےلیے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا، یہ ہمیں دھوکہ دے رہے تھے حکومت سے بھی رابطے تھے اور سلیکٹرز سے بھی، پیپلزپارٹی ساتھ چلے نہ چلے پی ڈی ایم کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔