امریکی صدر کے مدعو نہ کرنے پر وزیر اعظم برہم

امریکی صدر کے مدعو نہ کرنے پر وزیر اعظم برہم
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نےامریکی صدر کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلائے جانے پر سخت ترین ردعمل کو ’’کرخت آوازیں‘‘ قرار دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ ’’میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس پر نہ بلانے پر اٹھنے والی کرخت آوازوں پر حیرت زندہ ہوں ! ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں مکمل طور پر اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں کہ ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان میسر آسکے‘‘۔https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1378231394741129216ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے پوسٹ کیا کہ لہذا ہمارے سبز پاکستان کے اقدامات ، 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ۔ ہم نے 7 سالوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ، جس کا آغاز خیبر پختونخواہ سے ہوا۔ہماری پالیسیوں کو تسلیم اور سراہا جارہا ہے۔ ہم کسی بھی ریاست کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں جو ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے۔تیسری ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ میں نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 - COP26 - کے لئے پہلے ہی ترجیحات طے کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان کو امریکی صدر کی طرف سے دعوت نامہ نہیں ملا تھا۔

Watch Live Public News