اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا گیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور فون پر ان کی مزاج پرسی کی۔
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مولانا صاحب! میں آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہا ہوں۔