ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج علی الصبح بارش ہوئی جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاوہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم،چکوال، میانوالی اور خوشاب میں بھی بارش کی توقع ہے، خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلو د رہے گا جبکہ چند ایک اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلو د رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات،پشاور، بونیر، شانگلہ، کوہستان، باجوڑ،چارسدہ، خیبر، کرم اور مہمند میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔