اسرائیل کا ایران کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان

اسرائیل کا ایران کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان
تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ کہ اسرائیل اب ایران کیخلاف کارروائی کرے گا کیونکہ ایران کی طرف سے خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ ایران نے اسرائیل ، برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے ایسے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ جہاز پر حملہ ایران کی طرف سے ایک جارحانہ اقدام ہے، ہمیں اب ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ، یہ دنیا اور خطے کیلئے بہت خطرناک ہو رہا ہے اور اب اس خطرے کا تدارک کرنا ہو گا، ایسے تمام عوامل جو مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں ان سے نمٹنا اب ضروری ہے۔ دہشت گرد ملیشیاؤں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، اب ہم عراق ، یمن اور دیگر ممالک میں سینکڑوں ڈرون رکھیں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر خلیج عمان میں حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایک کا تعلق برطانیہ جبکہ دوسرے کا تعلق رومانیہ سے تھا ۔ اس حوالے سے اسرائیل ، امریکہ اور برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News