کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ،لاہور،راولپنڈی،ملتان اور فیصل آباد میں آج سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن کا نفاذ،تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات8 بجے تک ہوں گے، ویکسی نیشن سنٹرز،طبی مراکز،دودھ،دہی،سبزی،پھل اور گوشت کی دکانیں، پٹرول پمپ پابندی سے مستثنیٰ،آوٹ ڈور ڈائننگ کی ایس او پیز کےتحت رات 10 بجے تک اجازت، 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد۔ کوروناکی چوتھی لہر،حکومت کاہفتےمیں دودن مارکیٹیں بندرکھنےکافیصلہ،بازار اور کاروباری مراکز آج سے رات 8 بجےبند ہوں گے، سربراہ این سی اواسدعمرکی میڈیا بریفنگ، پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی50 فیصد کرنے کا فیصلہ،کہا احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح7 اعشاریہ 19 ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران3 ہزار582 نئے کیس رپورٹ، مزید67 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار529 ہوگئی، 75ہزار 373 مریض زیرعلاج، 3ہزار 398 کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز، پابندیاں برقرار، غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے پربازپرس، ایکسپوسنٹرمیں ویکسین لگوانےوالوں کارش، بغیر شناختی کارڈ دیگر دستاویز کی بنیاد پر بھی ویکسی نیشن کا آغاز،مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد کمی سے 20 اعشاریہ ایک پر آگئی۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات، سندھ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بغیر ویکسی نیشن آمد پر پابندی عائد، اطلاق مہمانوں کے ساتھ پولیس ملازمین پر بھی ہوگا، پبلک نیوز نے حکم نامے کی کاپی حاصل کرلی، سنٹرل پولیس آفس میں صرف ضروری ملازمین کوبلانےاور دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک رکھنے کی ہدایت۔