یہ ویڈیو فٹنس ٹرینر اروڑا کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت ملی۔ لاکھوں لوگ ویڈیو کو اب تک پسند کر چکے ہیں۔
ویب ڈیسک: شادی کا شوق مردوخواتین دونوں میں پایا جاتا ہے۔ دولھا یا دولھن بنا کر سبھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دوران گزرنے والے لمحات یاد گار ہوں اور ساری زندگی ان لمحات کو سوچ کر خوشی کا سامان ہو سکے۔ شادی کے موقع پر مخلتف رسمیں بھی کی جاتی ہیں۔ دلھن کا عروسی جوڑا سب سے زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے۔ مگر اس جوڑے سے بڑھ کر دلھن کا کچھ منفرد کرنے کا شوق بھی کسی کسی کو معلوم ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک دلھن بھارت میں سامنے آئی ہیں جنھوں نے اپنے عروسی لہنگا میں پش اپ لگا کر سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک مختصر ویڈیو میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی جوڑے میں ملبوس دلھن پش اپ لگا رہی ہیں۔