پاکستان کاچین کی''ون چائنہ پالیسی''کی حمایت کے پختہ عزم کا اعادہ

پاکستان کاچین کی''ون چائنہ پالیسی''کی حمایت کے پختہ عزم کا اعادہ
پاکستان نے چین کی ''ون چائنہ پالیسی '' اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کی حمایت کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو آبنائے تائیوان کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے خطے کی امن و سلامتی کے لئے سنگین اثرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا یوکرین کے بحران کی وجہ سے پہلے ہی سلامتی کی پیچیدہ صورتحال سے گزر رہی ہے جس کے عالمی غذائی اور توانائی کے تحفظ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا ایک اور ایسے بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جو عالمی امن و سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور داخلی عدم مداخلت کی بنیاد پر ہونے چاہئیں اور مسائل کو اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کے اصولوں کی بنیاد پر پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔