دنیا بھر میں کرکٹ کا جنون بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کھیل میں خواتین کرکٹرز نے بھی تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے۔ کچھ خواتین کرکٹرز ایسی بھی ہیں جو اپنے کھیل کے علاوہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شائقین میں بہت مقبول ہیں۔ آئیے جانتے ہیں دنیا کی 5 ایسی خواتین کرکٹرز کے بارے میں جو بہت خوبصورت ہیں۔ اسمرتی مندھانا ہندوستان کی اسمرتی مندھانا اپنے لُک کو لے کر ہمیشہ بحث میں رہتی ہیں۔ اسمرتی مندھانا ''نیشنل کرش'' کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ مداح ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اسوبل جوائس آئرلینڈ کرکٹ کی اسٹار خاتون کھلاڑی اسوبل جوائس خوبصورت خواتین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو 1999 میں بھارت کے خلاف کیا تھا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ بھی کرتی ہیں۔ ہرلین دیول ٹیم انڈیا کی ہرلین دیول کا شمار ہندوستان کی اسٹار خواتین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی ڈریسنگ سینس حیرت انگیز ہے۔ کائنات امتیاز پاکستان کی سابق فاسٹ بائولر کائنات امتیاز کا کرکٹ کیرئیر زیادہ کارگر نہیں رہا لیکن خوبصورتی میں ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔ کائنات امتیاز دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔ ایلیس پیری آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر ایلیس پیری کا شمار آل راؤنڈرز اور دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور ہر کوئی ان کی کرکٹ کی مہارت کا دیوانہ ہے۔