کراچی : آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جولائی کے دوران ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دوبارہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے نیچے آگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1766 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ 1 اگست کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی جبکہ 2 اگست کو 3500 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔