ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم آزادکشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شام/رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ اورمیانوالی میں تیز ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، قصور،اوکاڑہ، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔

خیبرپختونخوا/موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ اور کوہستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بونیر،باجوڑ،مہنمد،صوابی،چارسدہ اور پشاور میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ میں 7 اور تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 42 اور بنوں میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی،چترال میں 40,تحت بھائی اور تیمرگرہ 39,دیر 36 اور سیدو شریف میں 38 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ پشاور میں زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 25 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، مالاکنڈ، باجوڑ، خیبر، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان/موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، سبی، لسبیلہ، خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کانیااسپیل آج سے شروع

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 27 جولائی کی رات سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے جس کے زیراثر ملک بھر میں 27 جولائی کی رات سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

کراچی/موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں، متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا۔

مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل 

پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل اتوار28جولائی سے شروع ہو گا۔ 28سے 31جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 29سے 31جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور،فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے 

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارشوں کے باعث صوبہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہیں،کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے،کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں. حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے،حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔
 پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ بھارتی گجرات پر موجود ہے، مون سون ہوائیں 29 جولائی سے سندھ میں داخل ہوں گی۔ 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

Watch Live Public News