برسوں پرانا دوست ہی پرویز الہی کیخلاف کرپشن پر وعدہ معاف گواہ بن گیا

برسوں پرانا دوست ہی پرویز الہی کیخلاف کرپشن پر وعدہ معاف گواہ بن گیا
گجرات : سابق وزیرا علی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا برسوں پرانا دوست ہی ان کے کیخلاف کرپشن پر وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،مزیدگھیرا تنگ ہوگیا، برسوں پرانا دوست ہی پرویز الہی کیخلاف کرپشن پر وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے دوست افگن فاروق نے اینٹی کرپشن حکام کو بیان قلمبد کروا دیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گجرات پرانی جی ٹی روڈ سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر تعمیر کی جانیوالی سڑک کی مد میں رشوت دی گئی۔ وعدہ معاف گواہ افگن فاروق کا کہنا ہے کہ 2 ارب کے منصوبے میں 25 کروڑ دینے کا وعدہ کیا گیا،منصوبہ کے ٹھیکہ پر 2022 میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5کروڑ دیئے گئے، 5کروڑ روپے یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ اپریل میں ریڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔ ایف آئی آر میں پرویز الہٰی سمیت پرسنل سیکرٹری مونس الہیٰ سہیل اعوان،ٹھیکدار حاجی طارق سمیت سرکاری افسران کو نامزد کیا گیا، ایف آئی آر میں سرکاری افسران میں ایکسین ہائی وے عظمت حیات،اشفاق احمد ایس ڈی او ہائی وے،سیلمان احمد سب انجینئر ہائی وے شامل تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔