ذرائع کے مطابق سابق وی سی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست کردی گئی ہے۔ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وی سی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست کردی گئی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر سیکورٹی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی گئی، ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو سفارش بھیج دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بہاولپور یونیورسٹی کے مطلوب تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری ملتے ہی ایف آئی اے تمام ایرپورٹس پر امیگریشن سرکل کو آگاہ کرے گا۔ خیال رہے کہ سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو کراچی ایئرپورٹ سے امریکا فرار ہونے کی کوشش میں ایف آئی اے نے روکا تھا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اس معاملے کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔