اوورسیزپاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کا امریکا میں شہداء پاکستان کوخراج عقیدت

اوورسیزپاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کا امریکا میں شہداء پاکستان کوخراج عقیدت

ویب ڈیسک: اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ نےامریکا میں شہداء پاکستان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔

 گزشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ نے امریکا میں شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئےخصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب کی صدارت اوورسیزپاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی صدرطاہرہ دین نےکی۔

تقریب میں موجود خواتین نے پاک فوج اور شہداء پاکستان کی خدمات کوسراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

  اوورسیزپاکستانیزگلوبل فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی صدرطاہرہ دین  نےکہا کہ،"میرے ملک کے شہداء ہماری شان ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں"

مزید کہا کہ شہداء مٹی کی حرمت کی خاطر جانوں کےنذرانے دیتے ہیں جس پر ہمیں بہت فخر ہے،فوج کے بغیر ملک کی سلامتی اور بقا کا تصور نہیں کیا جا سکتا، 

Watch Live Public News