2021 کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

2021 کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا
کراچی ( پبلک نیوز) رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا۔ سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا۔ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر37منٹ پرہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکہ نظر آئے گا۔ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔