پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 03دسمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 03دسمبر2021
نیب ٹیم نےاسپیکرسندھ اسمبلی کوگرفتارکرلیا،آغاسراج درانی گرفتاری سےبچنےکےلیے 4 گھنٹےتک احاطہ عدالت میں رہے،عدالت سےباہرآتےہی احتساب بیوروٹیم گرفتاری عمل میں لائی،سپریم کورٹ نےسرنڈرہونےکاحکم دیاتھا،درخواست ضمانت پرسماعت آئندہ ہفتےہوگی آغا سراج درانی کی گرفتاری کا معاملہ، نیب ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کا طبی معائنہ نیب راولپنڈی میں کیا جائے گا، آغا سراج درانی کو راہداری ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جیالے گھبرانے والے نہیں ہیں، صوبائی وزیرسندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں جب ضمانت دی گئی تھی تو کہا گیا تھا الزامات درست نہیں، جیالے گولیوں، پھانسیوں سے نہیں گھبرائے، اب گرفتاریوں سے بھی نہیں گھبرائیں گے، آغا سراج درانی کو عدالت میں جانے کا حق ہے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی ڈیڑھ ماہ بعد دیا کرے گا، مشیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں برآمدات 2.5 سے3.5 فیصد پرگئیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھاکر8.45 کیا گیا ہے، ڈومیسٹک مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس دفعہ ریونیو 36 فیصد زیادہ ہے، ریونیو گزشتہ سال سے زیادہ ہے اس کا مطلب معیشت مضبوط ہورہی ہے جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں ملک کی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا گیا، معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی ہے، آج ملک کے سفارتکار ٹویٹ کررہے ہیں کہ 3ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، سفارت کاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مقصد ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔