فواد خان اور رنویر سنگھ کی فلم میں ٹکراؤ ، بھارت میں ایک ہی دن میں ممکنہ ریلیز

فواد خان اور رنویر سنگھ کی فلم میں ٹکراؤ ، بھارت میں ایک ہی دن میں ممکنہ ریلیز
فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔ رنویر سنگھ کی فلم سرکس سے فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹکراؤ ہو سکتا ہےکیونکہ دونوں فلیمیں ایک ہی دن جو ریلیز ہو رہی ہیں . تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان کو نہ صرف ان کی ہینڈسم لوکس کی وجہ سے شہرت ملی بلکہ ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی لوگ دیوانہ وار ان کے مداح ہیں۔ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم خوبصورت (2014) میں ریلیز ہوئی جس کے بعد ہندوستان میں ان کے مداحوں میں کافی اضافہ ہوا تھا ۔ کپور اینڈ سنز (2016) میں ریلیز ہوئی اس میں بھی ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا ۔ حال ہی میں ان کی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پاکستان میں بھی زبردست کمائی کی ہے اور سب سےزیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں بھی اس نے رکارڈ کمائی کی ہے ،گرینڈ پیریڈ انٹرٹینر 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوا تھا اور اس نےدنیا بھر میں باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ، یوں یہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی والی پاکستان کی پہلی فلم بھی بن گئی ہے. ہندوستانی فلم بین دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن اسے یہاں ریلیز نہیں کیا گیا تھا مگر اب، شائقین خوش ہوجایئں کیونکہ مولا جٹ انڈیا میں رلییز ہونے جا رہی ہے۔ زرائع کے مطابق " دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو ہندوستان کے سنیما ہالوں میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔ زی اسٹوڈیو نے فلم کی حمایت کی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ اگلے ہفتے ایک واضح خبر سامنے آجائے گی کہ آیا یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی اور آیا یہ 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی یا کسی اور تاریخ کو؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا ٹکراؤ سرکس سے ہوگا۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم بھی اسی دن ریلیز ہوگی۔ انڈسٹری کے ایک ماہر نے تبصرہ کیا ہے کہ ، "پہلے ہی، سرکس اور اوتار دی وے آف واٹر کے درمیان تصادم شروع ہو چکا ہے، جو کہ 16 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ دیکھیں کہ چیزیں کیسے سامنے آتی ہیں۔" کچھ دن پہلے یہ خبر آئی تھی کہ تین بنگالی فلمیں ہامی 2، پروجاپوتی اور ہتیاپوری یہ سبھی 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہیں اور ان تمام فلموں کی بھی زبردست دھوم ہے۔ دریں اثنا، آسام میں، راج نیتی پارٹ - 1، اداکارو گلوکار زوبین گرگ، ریلیز کرے گی اور دیگر ریلیزز ہونے والی فلموں سے سخت مقابلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی پاکستانی کلاسک فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔ یہ کہانی ہے ایک مقامی لوک ہیرو کی اور اس کہانی میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے دشمن اور ایک سفاک قبیلے کے رہنما، نوری نت کو کیسے شکست دیتا ہے۔ فواد خان کے علاوہ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔