ہمارے دور میں بنائی بلڈنگ اپنی مثال آپ ہیں: پرویز الٰہی

ہمارے دور میں بنائی بلڈنگ اپنی مثال آپ ہیں: پرویز الٰہی
لاہور ( پبلک نیوز) سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرکیٹیکٹس اور انجینئرز باصلاحیت اور فن تعمیر میں مہارت رکھتے ہیں.ہمارے آرکیٹیکٹس کی ڈیزائن کردہ بلڈنگز انگریز دور کے آرکیٹیکٹس سے زیادہ مسحور کن ہیں۔ ہمارے دور میں بنائی بلڈنگ اپنی مثال آپ ہیں۔ انسٹٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس آف پاکستان کے ممبران کی پنجاب اسمبلی کے دورہ کے موقع پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے گفتگو کے دوران حسن جمیل نے کہا کہ پرویز الٰہی دور کی سرجیکل ٹاور، 8 کلب کی بلڈنگ، گجرات یونیورسٹی، قرآن و سیرت اکیڈمی اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت سمیت متعدد عمارات بے مثال اور خوبصورتی کا شاہکار ہیں۔ دورے کا مقصد پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے فن تعمیر، بلڈنگ میں جدید ترین سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا تھا۔ وفد کے شرکاء نے قرآنی آیات اور احادیث سے مزین ایوان اور بلڈنگ کے دیگر حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی ڈیزائنگ میں انتہائی فعال سابق چیف آکیٹکٹ ارونہ زہرہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت کی ڈیزائنگ میں شب و روز محنت کی اور اسمبلی کی پرانی بلڈنگ کے ڈیزائن کو بھی مد نظر رکھا۔ حسن جمیل چودھری نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو سٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا۔ حسن جمیل نے چودھری پرویز الٰہی دور کے تعمیر کردہ سرجیکل ٹاور، 8کلب کی بلڈنگ، گجرت یونیورسٹی اورقرآن و سیرت اکیڈمی سمیت دیگر عمارات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے دورے حکومت میں آرکیٹکچرڈیپارٹمنٹ کو پروموٹ کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور سیکرٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔