ہندو انتہاپسند رہنما ، کراچی کےسابق شہری ایڈوانی کیلئے بھارت رتن

l k advani
کیپشن: l k advani
سورس: google

 ویب ڈیسک:   بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی کو  بھارت کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن  دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان کیا ہے۔
 

وزیر اعظم مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر  مزید کہا، ’’( ایل کے ایڈوانی) ہمارے وقت کے سب سے قابل احترام سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور  بھارت کی ترقی میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ ان کی زندگی زمینی سطح پر کام کرنے سے شروع ہو کر ہمارے نائب وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کرنے تک محیط ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ اور اطلاعات و نشریات کے وزیر کے طور پر اپنی شناخت قائم کی۔ پارلیمنٹ میں ان کی کارگزاری ہمیشہ قابل ستائش اور خوشحالی کے نظریہ سے پر رہی ہے۔ 

 یادرہے ہندو انتہا پسند رہنما لال کرشن ایڈوانی کراچی میں سن 1924  میں پیدا  ہوئے  ایڈوانی کی مادری زبان سندھی ہے اور وہ تقسیم ہند سے قبل صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں خاصا وقت گزار چکے ہیں۔

ایل کے ایڈوانی حکومت پاکستان کو حیدرآباد میں  درج ایک ایف آئی آر میں مطلوب ہیں۔اس مقدمے کے مطابق وہ قائد اعظم محمد علی جناح پر مبینہ حملے کی پلاننگ میں ملوث تھے۔

  ایل کے ایڈوانی نے  ایودھیا میں بابری مسجد  کی شہاد ت میں اہم کردار ادا کیا رام مندر تعمیر کرنے کی تحریک  میں انہوں نے ملک گیر رتھ یاترا کی تھی۔ جس کے نتیجے میں ہندو مسلم فسادات ہوئے اور 3 ہزار سے زائد مسلمانوں کی شہادت ہوئی ۔

 میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ مودی حکومت نے لال کرشن ایڈوانی کو اسی کے عوض اس تحفہ سے نوازا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مودی حکومت بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دینے کا اعلان کر چکی ہے۔