اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلد کم ہو جائیں گی، وزیر خزانہ

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلد کم ہو جائیں گی، وزیر خزانہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلد کم ہو جائیں گی کیونکہ حکومت نے پرتعیش اشیا پر ٹیکسوں کے حجم میں اضافہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجا سکے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت بہت جلد قومی اسمبلی سے مالیاتی بل منظور کروا لے گی جس کے بعد حتمی مرحلے کے لئے اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عائد کئے گئے نئے ٹیکسوں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور وہ قابل واپسی بھی ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مستقبل میں ٹیکس وصولی اور مختلف اشیا کی پیداوار کے لئے قومی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلد کم ہو جائیں گی کیونکہ حکومت نے پرتعیش اشیا پر ٹیکسوں کے حجم میں اضافہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر ملکوں کو افراط زر کا سامنا ہے، تاہم اب صورتحال پر آہستہ آہستہ قابو پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے روپے کی قدر میں کمی پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

Watch Live Public News