علی ظفر پر الزام لگانیوالی میشا شفیع کی سالانہ کمائی کتنی ہے؟

علی ظفر پر الزام لگانیوالی میشا شفیع کی سالانہ کمائی کتنی ہے؟
لاہور ( پبلک نیوز)لاہور کی سیشن عدالت میں میشاء شفیع کے خلاف علی ظفر کے ایک ارب روپے کے ہتک عزت دعوے کی سماعت ہوئی. میشا شفیع کے بیان پر علی ظفر کے وکلا کی جرح ہوئی .جس میں میشا شفیع نے اپنی کمائی بھی بتا دی. دوران جرح علی ظفر کے وکیل نے میشاء شفیع سے سوال کئے کہ کیا آپ کینیڈا رہتی ہیں؟ کیا آپ کے پاس کینڈین شہریت ہیں؟ کیا آپ پاکستان میں پرفارمنس کے لیے آئی ہیں؟ جس پر میشاء شفیع نے جواب دیا کہ جی میں وہیں رہتی ہوں کینڈا۔ میرے پاس شہریت نہیں ہے۔ میں پاکستان میں لائیو پرفارمنس کے لیے آئی ہوں۔ میں یہاں پرفارمنس اور پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے آئی ہوں۔ وکیل نے کہا کہ آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعہ کے بعد آپ علی ظفر کیساتھ کام نہیں کریں گی؟ جس پر میشا شفیع نے کہا کہ جی بالکل میں نے یہ بیان دیا تھا۔ وکیل نے کہا آپ کو کینیڈا کی مستقل رہائشی ہونے کی حیثیت کب ملی؟ میشا شفیع نے کہا کہ مجھے 2016 میں کینیڈا کی مستقل شہری کی حیثیت ملی۔ وکیل نے کہا 2016 میں علی ظفر کے ساتھ آپ کے خاوند کام کررہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ جی بالکل مجھے یاد ہے وہ کام کرتے تھے۔ وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ خاوند نے علی ظفر کو آپ کیساتھ کام کرنے پیشکش کی تھی؟ میشا شفیع نے کہا مجھے نہیں معلوم کے ان کے درمیان بات چیت تھی۔ وکیل نے کہا آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہتک عزت کا دعویٰ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لئے کیا گیا؟ میشا شفیع نے کہا کہ یہ ظاہر سی بات یہ کیس مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ وکیل نے کہا کہ علی ظفر مشہور شخصیت ہے کیا آپ کی جانب سے دائر کئے گئے کیسز ان پر دباؤ ہے؟ میشا شفیع نے کہا کہ میں نے سچ کو اٹھانے کی کوشش کی اس سے ایسا ہوسکتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ پچھلے دو سالوں سے آپکی آمدنی میں کمی کی وجہ کوویڈ ہے؟ میشا شفیع نے کہا کہ بالکل بھی ایسا نہیں ہے بلکہ 2018 کی ٹویٹ کے بعد ایسا ہوا. وکیل نے کہا کہ آپکی 2018 کی سالانہ آمدن کیا تھی۔ میشا شفیع نے کہا میری 2018 میں سالانہ آمدن تقریبآ دو سے اڑھائی کروڑ تھی۔ وکیل نے کہا کہ مگر 2018 کے کنٹریکٹ کے مطابق آپ نے ساڑھے تین کروڑ لیا ہے۔ میشا شفیع نے جواب دیا کہ یہ رقم مختلف اوقات میں میرے پاس آئی جس میں لائیو کنسرٹ اور دیگر شوٹ شامل تھے۔ وکیل نے کہا کہ کیا آپ یہ بات مانتی ہیں کہ آپ کے کیسز کے باعث علی ظفر کو بھی مالی اور دیگر نقصانات ہوئے ہیں؟ میشا شفیع نے کہا کہ جی مجھے معلوم ہے ایسا ہوا ہے۔ وکیل نے کہا کہ آپ مطابق کیا نقصانات ہوئے ہیں۔ میشا شفیع نے کہا جی مالی اور نام خراب ہوسکتا ہے مگر علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹرابل نے ریکارڈ بزنس حاصل کیا۔ میری ٹویٹ کے باوجود علی ظفر کو عالمی اور انڈسٹری ایوارڈ دئیے گئے۔ گلوکارہ نے مزید میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نواز کیا گیا جبکہ گورنر پنجاب کے ایمبیسیڈر آف پیس کے ایوارڈ سے نواز۔ وزیر اعظم پاکستان عمران نے اپنی یونیورسٹی نمل کا ایمبیسیڈر منتخب کیا۔ علی ظفر کو 2018 شان پاکستان ایوارڈ سے بھی نواز گیا جو کہ میری ٹویٹ کے بعد تھا۔ علی ظفر کو یو اے ای کے گولڈن ویزا کارڈ ملا وہ شاید دنیا کے پہلے آدمی ہیں جس کو ایسے وزا سے نواز گیا۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ علی ظفر نے بہت سارے انٹرنیشنل موبائل برانڈز کے کیساتھ کنٹریکٹ سائن کیا اور کمرشل کیا۔ یہ سب کچھ میرے ٹویٹ کے بعد ہوا جو کہ علی ظفر کے پچھلے سالوں بہت بہتر ہے۔ اتنے سارے ایوارڈز اور شہرت کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ ان کو کوئی مالی یا شہرت میں کوئی نقصان ہوا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔