اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کیلئے قربانی کا بکرا قرار دے دیا

اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کیلئے قربانی کا بکرا قرار دے دیا
لاہور ( پبلک نیوز) سینئر سیاست دان اعتزاز احسن نے شہباز شریف کو نواز شریف کے لیے قربانی کا بکرا قرار دے دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شکاری بکرا باندھ کر شیر کو لالچ دیتا ہے۔ جیسے ہی شیر بکرے کو کھانے آتا ہے شکاری اس کا شکار کر لیتا ہے۔ نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کے لیے شہباز شریف کو آگے رکھا ہوا ہے۔ نواز شریف کے لیے شہباز شریف اسی طرح بکرے کا بچھڑا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نشانہ لگا کر بیٹھے ہیں اور شہباز شریف کا چارہ ڈالا ہوا ہے۔ گولی شکار کو لگے یا شہباز کو نواز شریف کو کوئی پرواہ نہیں۔ ن لیگ میں شدید اختلاف ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بنے گا یا مریم نواز۔ اگر حکومت میں صلاحیت کا فقدان ہے تو اپوزیشن بھی ایسی ہی ہے۔ نواز شریف صرف اس وقت واپس آئیں گے جب انھیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے انہوں نے کہا کہ نواز شریف قید کو برداشت ہی نہیں کر سکتے۔ نواز شریف بغیر ڈیل کے واپس نہیں آئیں گے۔ اب شریف خاندان کے ساتھ ڈیل یا این آر او کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کا سب کچھ اس پر لگا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او نہیں دے گا۔ ڈیل نہ ہوئی تو نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے آئے تو جیل جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔