پنجاب ، کے پی حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا

پنجاب ، کے پی حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا
پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا وفاقی حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی حکومتوں کا موقف ہے کہ فیصلے پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی،تاجر تنظیموں سے بات چیت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے وفاقی حکومت کی طرف سے کاروباری مراکز جلدی بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔ صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے دکانیں اور 10 بجے شادی ہال بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ بدترین معاشی صورتحال میں کاروباروں کو بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔