اسلام آباد میں بیٹھے بلوچ مظاہرین کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑاحکم

اسلام آباد میں بیٹھے بلوچ مظاہرین کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑاحکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا پر موجود بلوچ فیملیز کو ہٹانے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے ۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔