مظفرآباد ( پبلک نیوز) سیاحوں کی کار دریا نیلم میں جاگری۔ حادثہ کے باعث دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ وادی نیلم جورا کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ دو بچوں کو بھی زخمی حالت میں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کے حوالے سے ایسے حادثات معمول ہیں۔ اس طرح کے حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہیں۔