ڈیرہ اسماعیل خان (پبلک نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ گلداد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، چار سیکیورٹی اہلکار زخمی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ گاڑی کو گرہ گلداد میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ میں فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ کل تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم دشت گرد مارے گئے تھے۔ دوسری جانب نجی ہسپتال پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔