پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 جون 2021
مہلک کرونا وبا سے ایک روز میں 92 اموات، 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ نو تین فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہو گئی، 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک۔اس بار امتحان دیئے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا، دسویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے، نویں سے بارہویں تک امتحانات چند اختیاری مضامین میں ہوں گے، وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کرونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں۔آرمی چیف کا کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ، سپہ سالار کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کا جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار، جوانوں کی لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، ایک جوان شہید ہو گیا، 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید کا تعلق کراچی سے تھا، پاک فوج علاقے سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرنے کے لیے پرعزمریاست کیلیورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کا فیصلہ، کلییفورنیا اسمبلی کی گیلری میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی موجودگی میں بل پیش کیا گیا، پارلیمانی رہنماوں نے بل کی حمایت کی، کیلیفورنیا کا پنجاب میں صحت و تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کا اعلان۔۔ کیلیفورنیا اگریکلچر یونیورسٹی اور فیصل آباد اگریکلچر یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر بھی دستخط۔

Watch Live Public News