بلین ٹری منصوبہ کے راستے میں اصل رکاوٹ کون ہے؟

بلین ٹری منصوبہ کے راستے میں اصل رکاوٹ کون ہے؟

علی پور ( پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری منصوبہ کی ناکامی کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔ منصوبہ کو ناکام بنانے والوں میں مرکزی کردار محکمہ جنگلات کا ہے۔ محکمہ جنگلات کی غفلت کے باعث منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی پور جنگلات کی ٹوٹل اراضی 29 ہزار چار سو ایکڑ پر محیط ہے۔ شجر کاری مہم کے لیے مڈوالہ نرسری میں ساڑھے سات لاکھ پودوں کی نرسری کامیاب نہ ہو سکی۔ چھ لاکھ پودے ڈیڈ ہو گئے اور صرف ڈیڑھ لاکھ پودے افزائش کر سکے۔

دریا پار مختلف جنگلات سینکڑوں ایکڑ پر پلانٹیشن ناکام اراضی پر قابضین قابض ہو گئے۔ جنگلات کی باؤنڈری وال کے اندر کی اراضی پر قابضین نے فصلیں کاشت کر لیں۔ خیر پور، لتی، ڈھاکہ مسن کوٹ اور بیٹ دیوان کے جنگلات سے درختوں کی کٹائی جاری ہے

نہروں پر شیشم اور کیکر کے درختوں کا بھی صفایا ہونے لگا۔ پبلک نیوز کو اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی موصول ہوئی میں جس میں جنگلات کی لکڑی سے لوڈ ٹرالی اور رکشہ واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔