بارکھان ( پبلک نیوز) نوجوان کو پکنک منانا مہنگا پڑ گیا۔ ندی میں آنے والی طغیانی نوجوان کو لے ڈوبی۔
تفصیلات کے مطابق ہن ندی میں طغیانی نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ شدید بارش کے بعد ہن ندی میں زوردار طغیانی آئی۔ بارش کے بعد نوجوان ندی کے ساحل پر پکنک منانے گئے تھے۔
پاؤں پھسلنے سے نوجوان طغیانی کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے موسم کھل کر سہانا ہو گیا ہے۔ گرمی کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے۔