پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا ،ایسی باتیں کرنے والے شرم کریں،وزیرخزانہ

پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا ،ایسی باتیں کرنے والے شرم کریں،وزیرخزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یہ کہہ دیا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا ہے ۔ یہ بات انہوں ںے کراچی چیمبر کے 11 رکنی وفد سے ملاقات اور بعدازاں پریس کانفرنس میں کی ہے ۔ ملاقات میں کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے وزیر خزانہ کو بجٹ تجاویز دی گئیں اور تجارت صنعتی شعبے کو درپیش خام مال کی درآمدات پاور گیس ٹیرف سمیت دیگر مسائل سے آگاہ بھی کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی گنجائش کم ہونے کے باعث تاجر برادری زرتلافی اور مراعات طلب نہ کرے تاہم حکومت دستیاب وسائل میں صنعتی شعبے کیلئے نئے وفاقی بجٹ میں بہتر اقدامات کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر کی تجاویز پر بجٹ میں مختلف اناملیز کو دور کیا جائے گا اور بعد ازاں بجٹ حریف ممالک کے ساتھ مسابقتی فارمولے وضح کیے جائیں گے جس میں صنعتی شعبے کے پاور گیس ٹیرف کا حریف ممالک کے ٹیرف سے موازنہ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو دوبارہ پٹڑی پر ڈال دیا ہے، پاکستان اپنے خود مختار وعدوں کو بروقت پورا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساورن ویلتھ فنڈ بنایا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آج ہم بجٹ کے لیے بیٹھے ہیں، اگر کوئی تجاویز ہیں تو ہمیں دی جائیں، اصل مسائل سے ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اپنے درکار وسائل کے ذریعے ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ 9 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس وقت ہمیں مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم ان پر قابو پالیں گے، حالات کو مزید خراب ہونے سے روک لیا ہے اور اب حالات کو بہتری کی جانب لے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔