بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کےباعث پولیو مہم موخر

بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کےباعث پولیو مہم موخر
کیپشن: بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کےباعث پولیو مہم موخر

ویب ڈیسک: بلوچستان کے 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کے باعث پولیو مہم موخر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 6 اضلاع میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے باعث مہم 5 روز کے لیے مؤخر کی گئی ہے، اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 8 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  نصیر آباد، سبی، جعفر آباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی اور صحبت پور میں 8 جون سے پولیو مہم شروع ہو گی ہے۔

رواں سال ملک میں پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بلوچستان میں رواں سال پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ ڈیرہ بگٹی سے پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News