(محمدساجد)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس سے بری کردیا ہے، سائفر کیس لڑنے والے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا پہلا بڑا موقف سامنےآیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس کا فیصلہ آتے ہی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سرکار کے گواہ کو 3 مہنیوں کا وقت دیا گیا مگر وہ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے آج جو اُن کے پراسیکیوٹرز تھے وہ اس کیس کو چھوڑ گئے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ریاست مخالف کوئی بیانیہ نہیں بنایا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ جس دن ہم نے اپیل دائر کی تھی ہم نے اپنا موقف رکھا تھا کہ ہم اس کیس پر میرٹس پر آرگو کرنا چاہتے ہیں، اور اس کیس میں ’ آئکیوٹ ‘ کی درخواست کریں گے، ضمانت ہم نہیں لینا چاہتے، میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کسی بھی دن اپنی لیگل ٹیم کو انڈر پریشر نہیں کیا اور نہ کوئی سوال پوچھا کہ ’ کب ضمانت ہوگی؟ کب باہر آئیں گے؟
سرکار کا سائفر کیس بڑا کیس تھا، یہ پہلا تازہ ہوا کا جھونکا ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی باعزت بری ہوگئے ہیں۔
سرکار کا سائفر کیس بڑا کیس تھا، یہ پہلا تازہ ہوا کا جھونکا ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی باعزت بری ہوگئے، بیرسٹر سلمان صفدر کی گفتگو۔۔۔!!! pic.twitter.com/xpGYnbGKs7
— Mughees Ali (@mugheesali81) June 3, 2024