پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،03مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،03مارچ 2021
سینٹ انتخابات کا میدان سج گیا ٗ پولنگ کا عمل شروع ٗ 48 میں سے 37نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری۔پی ٹی آئی کے شفیق آرائیں نے پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔دوسرا ووٹ فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔عمر ایوب اور منزہ حسن نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔بڑا ایوان ٗ بڑا مقابلہ ٗ سینٹ کی 37نشستوں پر پولنگ جاری۔خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی 12,12 ٗ سندھ کی 11اور اسلام آباد کی 2نشستوں پر ووٹ کاسٹ کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک قومی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں جاری رہے گا۔سکیورٹی کے فول پروف انتظاماتسینٹ کا اصل معرکہ اسلام آباد سے جنرل نشست پر ہو رہا ہے۔سب کی نظریں عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر۔ حکومت اور پی ڈی ایم کو اپنے ا پنے امیدوار کی کامیابی کا یقین ٗ ایوان بالا کے 52سینیٹرز 6 سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد 11مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خواجہ آصف کو لاہور سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔آج قومی اسمبلی ہال میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔الیکشن کمیشن تمام اسیر اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔