اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ن کی ایوان میں آمد پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی پہنچے۔وزیر اعظم کے ایوان میں داخل ہوتے ہی ان کا نام ووٹ ڈالنے کیلئے پکارا گیا۔وزیر اعظم کی آمد پر حکومتی اراکین نے نعرے بازی بھی کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دن بھی بہت مصروف گزارا۔ ان کا زیادہ تر وقت مختلف اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں میں مصروف رہا۔ان سے عبدالحفیظ شیخ اور دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ حکومت پارٹی کی طرف سے سینٹ ا نتخابات میں فتح کیلئے حوالے سے بہت اعتماد نظر آرہا ہے۔