اسلام آباد (پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچے مگر جب ان سے صحافی کی طرف سے جیت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تلخی سے جو اب دیا کہ اللہ بہتر جانتا ہے ٗ میں کوئی ولی تو نہیں ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطا بق ووٹ ڈالیں گے۔ہر ممبر اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالے گا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں شفاقیت کو یقینی بنانا ہو گا اورمجھے امید ہے انشاء اللہ وہ ایسا ہی کریں گے۔ ان سے جب سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں فتح کس کی ہو گی تو انہوں نے کہا کہ اللہ زیادہ بہتر جا نتا ہے کہ ا لیکشن میں کون کامیاب ہو گی ٗ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں نہ میں ولی ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس حکومت کی بدترین کارکردگی ہے وہ پوری د نیا کے سامنے ہے۔ بیلٹ کے ذریعے اراکین اسمبلی اپنے ضمیر کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے۔