آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران پہلے ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہوکر ڈالر 280 روپے کا ہوا ہے ۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی ہے اور ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 9 پیسے سستا ہوکر 278 روپے کا ہوگیا ہے ۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/V7Z9UmMJ6o pic.twitter.com/Joq88JGzAM
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گذشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری تھی اور اس کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا تھا جبکہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا ۔