ملک میں امریکی ڈالر،پاونڈ،سعودی ریال کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں امریکی ڈالر،پاونڈ،سعودی ریال کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: dollar,Riyal,Pound
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 18 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 33 پیسے ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، یورو کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر 299 روپے 30 پیسے ہوگئی، برطانوی پاونڈ 35 پیسے اضافے سے 354 روپے 9 پیسے پر ریکارڈ ،اماراتی درہم کی قدر 8 پیسے کم ہو کر 75 روپے 87 پیسے ہوگئی جبکہ سعودی ریال 29 پیسے کمی سے 73 روپے 80 پیسے پر ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 15 پیسےاور  انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News