انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ

(ویب ڈیسک ) انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں  17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق   انٹربینک میں ڈالر  17 پیسے اضافے سے 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر278 روپے13پیسے پر بندہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روزاوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50پیسے پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News