ویب ڈیسک: بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کرتے ہوئے 3 ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایشیا کی کاروباری سرگرمیوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار 323 ڈالر رہی، جبکہ اس سے قبل یہ 81 ہزار 237 ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جو مئی کے وسط کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔
اگست میں اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث یہ نومبر 2024 کے بعد کسی ایک ماہ میں سب سے بڑے اضافے کی جانب گامزن ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی کمزوری، بانڈ مارکیٹ میں حکومتی اقدامات اور کرپٹو کرنسی کے لیے واضح قانونی فریم ورک کی توقعات نے بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کو تقویت دی ہے۔
BTC is back above $80,000. ????
— BIT Official (@BITofficial_EN) August 25, 2026
Market momentum is building again.
Trade global assets 24/7 with BIT pic.twitter.com/NY2Q1P8DON
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کانگریس پر کرپٹو کرنسی کے شعبے کے لیے واضح قانونی قواعد وضع کرنے پر زور دیے جانے کے بعد سے بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 16 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے اوپر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا تو اس کے بعد 95 ہزار اور پھر ایک لاکھ ڈالر کی سطح کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔