امریکا: سکھ گلوکار کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکا: سکھ گلوکار کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: America: Demand for investigation into Sikh singer's murder

ویب ڈیسک: گزشتہ ماہ 23 فروری کو امریکی شہر سیلما میں ایک سکھ گلوکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جو کہ ایک ماہ کے دوران بھارتی نژاد سکھ کے قتل کا دوسرا واقعہ تھا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ریاست الاباما کے شہر سیلما کے ایک گوردوارے کے باہر راج سنگھ عرف گولڈی نامی گلوکار کو گولی مار کرقتل کردیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ دراصل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسی نام کے بندے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن غلطی سے گلوکاری کو قتل کردیا گیا۔

سکھ ویب سائٹ "سکھ ووکس" کے مطابق بہیمانہ قتل کی واردات نے سکھ کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ 29 سالہ گلوکار کا قتل یہ ظاہر کررہا ہے کہ سکھوں کیخلاف کس قدر نفرت انگیزی پھیل رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والے گلوکار کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے گاؤں ٹنڈو سہووالہ سے تھا جو کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے امریکا میں مقیم تھے۔ 

گلوکار کے اہلخانہ نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ قتل مذہبی اشتعال انگیزی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم سالما شہر کی پولیس نے مذہبی اشتعال انگیزی کی بنیاد پر قتل کے شواہد نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ دراصل کار چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کی وجہ سے پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس تحقیق کررہی ہے اور ملزم اور مشکوک افراد کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

Watch Live Public News