نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی زبان پھسل گئی، خود کو اپوزیشن لیڈر کہہ ڈالا

ویب ڈیسک: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ایوان کی نشست سنبھالنے کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان سے پہلا خطاب کیا۔

دوران خطاب اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کے خلاف جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی اراکین نے ان کے حق میں نعرے بلند کیے، وزیراعظم کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی۔

شہباز شریف کی تقریر کے دوران لیگی کارکن نے حصار بنالیا جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا کے نعرے جبکہ حکومتی اراکین کی جانب سے دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔

اس دوران شہباز شریف جب اسمبلی سے خطاب کررہے تھے تو دوران تقریر دیگر رہنماوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد انہوں نے خود کو وزیراعظم منتخب کروانے کی بجائے اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے پر مبارکباد دیدی۔

Watch Live Public News