رمضان پیکج، چینی،آٹا اورگھی کس قیمت پر ملے گا؟

رمضان پیکج، چینی،آٹا اورگھی کس قیمت پر ملے گا؟
کیپشن: Ramadan relief pkg
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ساڑھے7ارب کارمضان پیکج، 3 اشیاءپرشہری مزید ریلیف سےمحروم، یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی، آٹا اورگھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان پیکچ کےتحت چینی, آٹا اورگھی کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی ،بی آئی ایس پی صارفین کے لئے چینی کی فی کلو قیمت109 روپےبرقرار رہے گی ،آٹےکے10کلو تھیلےکی قیمت 648روپےبرقراررہنے کا امکان ہے۔

رمضان پیکچ کےتحت گھی کی فی کلوقیمت365روپےبرقرار رہے گی ،بی آئی ایس پی صارفین کے لئے چینی, آٹا, گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے،موجودہ سبسڈی کےباعث قیمتیں مزیدکم نہ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپررمضان پیکیج کااطلاق 4 مارچ کی بجائے5مارچ سےہوگا ،نئےوزیراعظم کی تعیناتی کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ،نگران وفاقی کابینہ نےرمضان پیکیج4مارچ سےشروع کرنےکی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News