وزیراعظم سے دوستوں کی ملاقات اچھی رہی، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاملہ خود دیکھیں گے، جہانگیر ترین کہتے ہیں کبھی نہیں کہا کہ کیس ختم کردو، تفتیش سےنہیں ڈرتے، انصاف ہوناچاہیے، عمران خان نےعلی ظفرکی ڈیوٹی لگائی ہے، امید ہےوہ وزیراعظم کو اچھی رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، سب دوست سپورٹ کررہے ہیں۔جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی، جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ نے ابھی تک نوٹس جاری نہیں کیے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی جے آئی ٹی کا انتظار نہیں کریں گے، تفتیشی افسر جواب دہ ہے، آئندہ سماعت پر مقدمے کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔کنسائنو ویکسین کی ٹیکنالوجی کی فراہمی میں چین نے اہم کردار ادا کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں آج سے 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی، جون تک ویکسین کی ایک کروڑ 90 لاکھ ڈوز وصول ہوجائیں گی، حکومت نے ویکسی نیشن کا عمل مربوط حکمت عملی سے شروع کیا۔ایک روز میں کورونا سے مزید اناسی اموات، تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی، 4 ہزار 213 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ ایک چھ فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہوگئی، 5 ہزار 448 کی حالت تشویشناک۔بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 لاکھ 68 ہزار 147 کیس رپورٹ، حکام کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ ہوگئی، ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہزار 417 اموات، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 18 ہزار ہوگئی۔