شیخوپورہ ( پبلک نیوز) پرانا نارنگ روڑ لامبڑے کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 سگے بھائی جاں بحق۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائکل سوار 2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد اور خادم شامل ہیں جو اپنی بہن کو عید دینے جا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ میں بھائیوں کو دیکھ کر بہن صدمہ سے جاں بحق ہو گئی۔