سرمایہ کاری اور کاروباری آسانیوں میں اہم پیش رفت

سرمایہ کاری اور کاروباری آسانیوں میں اہم پیش رفت

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری کی ملاقات، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی وزیر خزانہ کو سرمایہ کاری کے فروغ کے امور پر بریفنگ۔

ملاقات میں کورونا وباء کی صورتحال میں بورڈ کی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کیلئے کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کاروباری آسانیوں کے اقدامات سے 2020ء میں پاکستان 28 درجے بہتری سے 108 ویں نمبر پر رہا۔ کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

چیئرمین کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اقتصادی زونز کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔