6 ممالک چاندپراترےلیکن ان میں سےکوئی بھی اسلامی ملک نہیں:احسن اقبال

6 ممالک چاندپراترےلیکن ان میں سےکوئی بھی اسلامی ملک نہیں:احسن اقبال
کیپشن: 6 ممالک چاندپراترےلیکن ان میں سےکوئی بھی اسلامی ملک نہیں:احسن اقبال

ویب ڈیسک: احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 ممالک چاند پر اترے ہیں، ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں چیئرمین سپارکو سے ملاقات کی اس موقع پر احسن اقبا ل نے کہا کہ 6 ممالک چاند پر اترے ہیں، ان میں سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں،قرآن نے مسلمانوں کو تسخیر کائنات کی تلقین کی۔

احسن اقبال نے  مزید کہا کہ  خلائی تحقیق مسلم سائنسدانوں کی مہارت ہوا کرتی تھی,60 کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں خلائی ترقی میں سرفہرست تھا۔

اسپارکو کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس فار سیٹلائٹ اور جی آئی ایس کو بہتر بنانے کی تجویز دیتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ نارووال لرننگ سنٹر میں بچوں کے لیے سائنس کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایک ہال کو سپیس میوزیم بنایا جائےگا۔

Watch Live Public News