(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو توہین آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں 28 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق توہین آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں ٹربیونل نے علی امین گنڈا پور کو 28 مئی پیش ہونے کا حکم دےدیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل 5 مارچ 2024کوالیکشن کمیشن آزادکشمیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 11 مارچ 2024 کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہونے کی صور ت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔